Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

آصف زرداری سمیت دیگر افراد کیخلاف 4 ریفرنسز نیب کو واپس

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سُننے کے بعد فیصلہ سُنایا
شائع 09 جون 2023 01:33pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور دیگرملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز کی سماعت کے دوران چار ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیے۔

آصف زرداری اور دیگرملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

فریقین کے دلاٸل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے آصف زرداری ، ابن کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگرکے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھجوا دیے۔

عدالت کی جانب سے واپس بھجوائے جانے والے دیگر ریفرنسزمیں منظورقادر اوردیگرملزمان کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ، اور بلال شیخ و دیگرملزمان کیخلاف سندھ بینک ریفرنس بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ پنک ریڈیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وکیل فاروق ایچ نائیک کیا کہنا ہے کہ نیب قانون کے بعد یہ ریفرنسزعدالت کے داٸرہ اختیار میں نہیں آتے، احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹراٸل نہیں چلا سکتی۔

NAB

Asif Ali Zardari

Fake Bank Account Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div