Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ایف پی سی سی آئی کا رینٹل انکم ٹیکس، سپر ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

تاجروں نے ایس ایم ایز کی گروتھ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا
شائع 10 جون 2023 08:39pm

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس نے حکومت سے رینٹل انکم ٹیکس، سپر ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا جبکہ تاجروں نے ایس ایم ایز کی گروتھ کے لیے مزید اقدامات اور زرعی ٹیب ویل کے لیے سولر پینل اسکیم کی طرز پر انڈسٹری کے لیے بھی ایسی اسکیم کا مطالبہ بھی کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ معیشت کو ایک سال سے کئی اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ سپر ٹیکس ایک سال کے لیے لگایا گیا ہے، اسے فی الفور واپس لیا جائے۔ کمرشل امپورٹر پر مزید ٹیکس لگانا بھی زیادتی ہے، انکم ٹیکس کے انڈر سیکشن 7 ای کے تحت رینٹل انکم اور کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی واپس لیا جائے۔

نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس میاں انجم نثار نے کہا کہ بجٹ میں بنیادی مسائل کے حل پر غور نہیں کیا گیا، مارک اپ اور بجلی کی اتنی زیادہ قیمتوں کے ساتھ انڈسٹری چلانا بہت مشکل ہے، بجٹ میں چند اچھی چیزیں محض زراعت میں ہوئی ہیں۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ 3.5 فیصد جی ڈی پی کا ہدف اور 9200 ارب کا ٹیکس ریونیو ٹارگٹ کا حصول بھی بہت مشکل ہو گا، روپے کی قدر کی گراوٹ کو کنٹرول کئے بغیر افراط زر پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

lahore

FPCCI

Sindh budget

super tax

budget 2023 24

federation of pakistan chambers of commerce & industry

Rental Income Tax

Withholding tax

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div