Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قازقستان کا لاہور کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

قازقستان سے لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا
شائع 10 جون 2023 08:52pm

قازقستان نے لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ قازقستان کی سکیٹ ائرلائن جولائی میں الماتے سے لاہور کے لیے دوطرفہ پروازیں آپریٹ کرے گی۔

سول ایویشن کے مطابق قازقستان سے لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز 8 جولائی سے کیا جائے گا۔

سکیٹ (SCAT) ائرلائن ہفتہ وار دو طرفہ 2 پروازیں بدھ اور ہفتے کے روز آپریٹ کرے گی، پروازوں کے لیے سکیٹ ائر لائن بوئنگ 737 طیارے استعمال کرے گی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ قازقستان کے لیے پروازوں کے آغاز کے سلسلے میں لاہور ائرپورٹ پر تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

lahore

flight operation

Kazakhstan

scat airlines

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div