Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

بائیکیا صارفین کو نامناسب پیغامات موصول ہونے لگے

متعدد صارفین نے ٹویٹر پر اس طرح کے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔
اپ ڈیٹ 13 جون 2023 03:27pm

معروف آن لائن بائیک رائیڈ سروس بائیکیا کو ہیک کر لیا گیا۔

منگل کو متعدد بائیکیا صارفین کو ایپلی کیشن کی جانب سے ایک نامناسب پیغام موصول ہوا، جس میں پاکستان کے حوالے سے ناقبال بیان الفاظ درج تھے۔

متعدد صارفین نے ٹوئٹر پر ان پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور چند منٹوں میں ہی یہ ملک میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

دوسری جانب بائیکیا نے نازیبا پیغامات پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ ایک تھرڈ پارٹی کمیونیکیشن ٹول تھا جو ہیکنگ کا نشانہ بنا۔

بائیکیا کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے مسئلے کی درستگی کرلی ہے، اور کہا کہ بائیکیا ایپلی کیشن مکمل طور پر فعال اور استعمال کیلئے محفوظ ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں بائیکیا نے ”پاکستان زندہ باد“ بھی درج کیا۔

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ایپ کو بھارتی ہیکرز نے ہیک کیا ہے، جبکہ کچھ نے بائیکیا کے دیگر صارفین کو ایپ سے کریڈٹ کارڈز اور دیگر معلومات ہٹانے کو کہا۔

کچھ صارفین کو ایک بالکل مختلف پیغام موصول ہوا، جس میں ہیکر کو ان سے پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کیا یہ اب بھی ہیکڈ ہے۔

اس کے تھوڑی دیر بعد ایپ پر ایک اور نامناسب پیغام نمودار ہوا۔

hacked

Indian hackers

Bykea

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div