Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف کے پاکستانی اداروں سے مذاکرات کا انکشاف

22 جون تک آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کا نام شامل نہیں، ذرائع
شائع 14 جون 2023 01:47pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاکستانی اداروں سے مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل پر ڈیڈلاک برقرار ہے، 22 جون تک آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، لہٰذا وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف سے ورچوئل رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض پروگرام 30 جون کو ختم ہو گا۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیٹ بینک سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم گورنراسٹیٹ بینک نے اس بارے میں کیا کہا لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں۔

وزیر مملکت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے کے لئے بات آگے بڑھے گی، پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں معاہدے کے خواہاں ہیں۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایمنسٹی دینے سے متعلق عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت اورسیز پاکستانیوں کو بجٹ میں کوئی ایمنسٹی نہیں دے رہی، البتہ ایک لاکھ ڈالر کی رقوم بھجوانے سے متعلق شق پہلے ہی قانون میں موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس وقت آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہیں، لہٰذا اس پروگرام میں کیئے گئے وعدوں کے مطابق چلیں گے اور پیرس کلب یا عالمی اداروں سمیت بیرونی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔

IMF program

Ministry of Finance

International Monetary Fund (IMF)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div