Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

وزرات داخلہ نے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اہلکاروں کی تعداد و مقام تعیناتی الیکشن کمیشن حکام سے مشاورت کے بعد ہوگی، وزارت داخلہ
شائع 14 جون 2023 03:49pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزرات داخلہ نے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ نے خط میں لکھا کہ 15 جون کو کراچی میئر و ڈپٹی میئر انتخابات میں رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہوگی، رینجرز اہلکاروں کی تعداد و مقام تعیناتی الیکشن کمیشن حکام سے مشاورت کے بعد ہوگی۔

اس سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کی فراہمی سے انکار پر سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سیکریٹری داخلہ کو جوابی خط لکھا تھا جس میں میئر اور ڈپٹی میئر انتخاب کے لئے رینجرز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

خط میں کہا گیا تھا کہ سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے اور بڑے پیمانے پر تشدد کا خدشہ ہے، لہٰذا امن و امان کی صورت حال دیکھتے ہوئے فول پروف سکیورٹی کی فراہمی اہم ہے۔

خط کے مطابق کراچی میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کا الیکشن انتہائی حساس ہے جس میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے جب کہ الیکشن کے دوران تشدد کے واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے خط میں واضح کیا تھا کہ نشاندہی کرنے پر مجبور ہوں کہ ڈپٹی میئر اور میئر کے الیکشن کے دوران کسی واقعے کی ذمہ دار وزارت داخلہ ہوگی۔

karachi

Ministry of Interior

Election Commission of Pakistan (ECP)

Mayor Karachi Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div