Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سانحہ 9 مئی تحقیقات: جیو فینسنگ میں مزید 100 افراد کے نام سامنے آگئے

ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تفصیلات بھیج دی گئیں، ریکارڈ آنے پر طلب کیا جائے گا، پولیس
شائع 16 جون 2023 03:30pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نو مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات جاری ہیں۔ جیو فینسنگ میں مزید سو افراد کے نام سامنے آگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نو مئی کو جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے دوران جیو فینسنگ میں مزید 100 افراد کے نام سامنے آگئے، ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تفصیلات بھیج دی گئیں۔

پولیس کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ان افراد کو ریکارڈ آنے پر طلب کیا جائے گا، تفتیش کی جائے گی کہ جناح ہاؤس کے قریب کس لئے گئے تھے، طلبی پر آنے والے بے گناہ افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، طلبی کے باوجود نہ آنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

GHQ Attack

Jinnah House Attack

MAY 9 RIOTS