Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

کیا سنی لیونی ’بگ باس 2 او ٹی ٹی‘میں نظر آئینگی؟

شو کی میزبانی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کریں گے
شائع 16 جون 2023 11:39pm

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن سے ڈیجیٹل ڈیبیو کریں گے۔ یہ شو 17 جون کو جیو سنیما پر پیش کیا جائے گا ۔

ریئلٹی شو میں انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے کئی نامور نام نظر آئیں گے،شو کے آرگنائزر کی طرف سے ناظرین کیلئے حال ہی میں ایک ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں شو کے شرکاء کی شناخت کو چھپایا گیا اور سنی لیون کے متعلق کوئی خبر نہیں دی گئی تھی۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ بگ باس کی سابق امیدوار سنی لیونی بگ باس 2 او ٹی ٹی کا حصہ ہوں گی۔

سنی لیونی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ بگ باس 2 او ٹی ٹی کا حصہ ہوں گی، لیکن یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس شو میں بحثیت امیدوار شامل کیا جائے گا یا شریک میزبان کے طور پر دیکھا جائے گا۔

بگ باس او ٹی ٹی 2 پر اپنی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے سنی نے کہاکہ بگ باس 2 او ٹی ٹی پر آنا میرے لیے گھر واپسی جیسا ہوگا۔ بہت سی یادیں ہیں جو جلدی سے واپس آتی ہیں کیونکہ یہ میرے کیریئر کے اہم موڑ میں سے ایک تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شو کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور اسے اب اگلے لیول تک لے جانے کیلئے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ بگ باس 2 او ٹی ٹی کا پہلا سیزن کرن جوہر نے ہوسٹ کیا تھا اور دوسرے سیزن کی میزبانی سلمان خان کریں گے۔

Salman Khan

Big Boss

Sunny Leone