Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئر کر دیں

فلم کی شوتنگ کا آغاز اس سال جون سے ہونے جارہا ہے
شائع 04 مئ 2024 12:47pm

2023 میں یکے بعد دیگرے سپر ہٹ فلموں ”پٹھان“، ”جوان“ اور “ ڈنکی“ کی کامیابی کے بعد اب ان کی اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونے والا ہے۔

تین ایکشن فلموں میں ادا کاری کے بعدشاہ رخ خان کچھ عرصہ فلموں کی شوٹنگ سے دور رہے۔

شاہ رخ نےحال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں میں شرکت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جلد ہی نئی فلم کی شوٹنگ کا اشارہ دے دیا۔

سپراسٹار نے کہا کہ میں ایکشن سین کی وجہ سے جسمانی طور پر بہت تھک چکا تھا لہٰذا میں نے تھوڑا وقفہ لینے کا سوچا تھا لیکن اسی دوران آئی پی ایل کا آغاز ہوگیا تھا تو میں نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔

کنگ نے کہا کہ فی الحال کوئی مصروفیت نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے آئی پی ایل کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم جاتے ہیں، تاکہ ٹیم کو سپورٹ کیا جا سکے۔

فلم کی شوٹنگ کے شیڈول کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ اس سال جولائی اور اگست میں شروع ہونے والی تھی،مگر خوش قسمتی سے اب وہ جون میں شروع ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹار کو سُپر ہٹ فلموں کی کامیابی کے اعزاز میں 10 جنوری کو نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب میں ”انڈین آف دی ایئر ایوارڈ“ سے نوازا گیا تھا۔

entertainment

lifestyle

srk

showbiz celebrities

bolly wood