بیوی کو2 سال قبل کچے میں فروخت کرنیوالا شوہر ساتھی سمیت گرفتار
شوہر مزدوری کیلئے سندھ ساتھ لے گیا ادھر فروخت کردیا، متاثرہ خاتون
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے حکم پر گرین ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 سال قبل بیوی کو کچے کے علاقے میں فروخت کرنے والے شوہر کو گرفتار کرکے خاتون کوبازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران 2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو گھوٹکی سندھ سے بازیاب کروا لیا ہے، جبکہ اغواء اور فروخت میں ملوث ملزمان میں شوہر صائم مسیح اور ساتھی پٹھان خان شامل ہیں۔
متاثرہ خاتون کے والد کی مُدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج تھا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر مزدوری کے لیے سندھ ساتھ لے گیا ادھر فروخت کردیا۔
پولیس نے مغوی مہک بی بی کو اس کے والد کے حوالے کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
lahore
Punjab police
مزید خبریں
کاروباری شخصیات بیرونی منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، نگراں وزیراعظم
انتخابی شیڈول 14 دسمبر کو سامنے آنے کا امکان
غیر شرعی نکاح کیس: درخواست گزار وکیل کی استدعا پر سماعت پیر تک ملتوی
افطار یونیسکو کے ثقافتی ورثے کا حصہ بن گیا
چیف الیکشن کمشنر کے انتخابات سے متعلق بیان پر یقین کرنا چاہئے، شیخ رشید
عمران کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کو ارسال
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.