یونان کشتی حادثے کے مقابلے میں لاپتہ آبدوز کو زیادہ میڈیا کوریج دینے کی مذمت
انسانی حقوق کی تنظیموں نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے المناک حادثے کے مقابلے میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے کیے جانے والی آبدوز کے لاپتہ ہونے کی بھرپور کوریج کی شدید مذمت کی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے یونان کشتی حادثے میں متعدد انسانی جانوں کے زیاں کے باوجود آبدوز کے لاپتا ہونے کے واقعے کو زیادہ میڈیا کوریج دینے کی مذمت کی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ یورپ اور وسطی ایشیا کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جوڈتھ سندرلینڈ کا کہنا ہے کہ لاپتا آبدوز کے واقعے کی کوریج میں امتیازی رویہ رکھا گیا۔ دو بحرانوں پر وسائل اور میڈیا کی توجہ میں تضاد پایا جاتا ہے۔
جوڈتھ سندر لینڈ کا مزید کہنا تھا کہ کشتی حادثے کے لوگوں کو مرتا چھوڑنا اور آبدوز عملے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش انسانیت پر دھبہ ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔