Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

مہم جوئی کے دوران زخمی چیک ری پبلکن کوہ پیما ریسکیو کرلی گئیں

چیک ری پبلک کی باقی ٹیم اسپانٹک کو سر کرنے کی مہم جوئی میں دوبارہ مصروف ہوگئی
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 11:52am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سکردو میں 7 ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران گر کر زخمی ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا۔

7 ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک پر مہم جوئی کے دوران زخمی ہونے والی چیک ری پبلکن خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے خاتون کوہ پیماکو ریسکیو کیا گیا جس کے بعد چیک ری پبلک کی باقی ٹیم اسپانٹک کو سر کرنے کی مہم جوئی میں دوبارہ مصروف ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے شگرمیں سات ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک کو سرکرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما زخمی ہوگئیں۔

مہم جوئی کےدوران زخمی ہونے والی چیک ری پبلک کی خاتون کوہ پیما 8 رکنی ٹیم کے ساتھ اسپانٹک سر کرنے کی مہم پر نکلی تھیں۔

گلگت بلتستان

Czech Republic

Skardu

Spantik