Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری کےخلاف مقدمہ درج

نور الحق قادری نے شہریوں کو اداروں کے خلاف اکسایا، مقدمہ
شائع 24 جون 2023 09:29am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور اقتدار میں وفاقی وزیر مذہبی امور رہنے والے پیر نور الحق قادری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پیر نورالحق قادری کے خلاف مقدمہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کروایا۔

نور الحق قادری کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے شہریوں کو اداروں کےخلاف اکسایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ نو مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر ہونے والے پُرتشدد احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو مقدمات کا سامنا ہے جبکہ کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS