پاکستان میں زیادہ تر نوجوان لڑکیوں کے کردار لکھے جا رہے ہیں، حنا خواجہ بیات

خواتین کے لیے بہترین کردار زیادہ مرد حضرات نے لکھے، اداکارہ
شائع 24 جون 2023 09:03pm

سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین کے لیے بہترین کردار زیادہ مرد حضرات نے لکھے۔

اداکارہ حنا خواجہ بیات حال ہی میں ایک کامیڈی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کے لیے خواتین سے زیادہ مرد حضرات نے عورتوں کے بہترین کردار لکھے ہیں اور ان لکھاریوں میں خلیل الرحمٰن قمر بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں خلیل الرحمن قمر، سرمد صہبائی اور محمد احمد نے خواتین کے لیے عمدہ کردار لکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر نوجوان لڑکیوں کے کردار لکھے جا رہے ہیں اور ان کے خیال میں کردار پہلے سے نہیں بنائے جاتے بلکہ پہلے کہانی لکھی جاتی ہے اور اس میں بس کردار شامل کردیے جاتے ہیں۔

تاہم ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرد اداکاروں کے مقابلے اداکارائیں زیادہ ٹیلنٹڈ ہیں۔

Hina khawaja bayat