Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

آصف عرف آسو ڈکیتی، راہزنی اور منشیات کے 48 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 08:27am
فوٹو شفیق مزاری
فوٹو شفیق مزاری

لاہور میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا خطرناک ملزم آصف عرف آسو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم بدنام زمانہ ڈکیت آصف عرف آسو کو ریکوری کے لیے لیکر جارہی تھی، کہ ملزم کے 3 ساتھیوں نے لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز6 کےقریب پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی، جب کہ ملزم آصف عرف آسو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، مقتول آصف ڈکیتی، راہزنی اورمنشیات کے 48 مقدمات میں ملوث تھا اور لاہور میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 3 مزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کےلیے پولیس نے ناکہ بندی کردی ہے۔

lahore police

Dangerous accused

symbol of terror