Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

متاثرہ خواتین کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ترجمان ایف آئی اے
شائع 25 جون 2023 08:18pm

ایف آئی اے سائبر کرائم نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کرنے والی خاتون اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

سائبر کرائم سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والی خاتون اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق ملزمان میں محمد صدیق اور عابدہ شامل ہیں، جنہیں بورے والا سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے خاتوں کی قابل اعتراض تصاویر اپلوڈ کرنے میں ملوث تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان خواتین کو بلیک میل کررہے تھے، متاثرہ خواتین کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ایک دوسری کارروائی میں سائبر کرائم سرکل ملتان نے ٹھل حمزہ سے ملزم محمد آصف کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ ملزم بھی شکایت کنندہ کو قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے بلیک میل کر رہا تھا۔

جب کہ تیسری کارروائی میں آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم حسن رضا کو سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے گرفتار کیا، اور اس کے قبضے سے موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

FIA

harassments

Objectionable images

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div