Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل، فریقین سے جواب طلب

عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، ایف آئی اے کی درخواست میں سیشن کورٹ سے استدعا
شائع 27 جون 2023 12:45pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور سیشن کورٹ میں چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور سیشن کورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ نہ دینے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر کا جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر رکھی ہے۔ پرویز الہٰی کیخلاف ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے کا مؤقف ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل کرنے کا فیصلہ عجلت میں دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ سے سابق وزیراعلیٰ کا جسمانی ریمانڈ مزید تفتیش کے لیے مانگا گیا تھا، عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div