Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

صدر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تصویر شیئر کردی

2 بھائیوں کے چہروں پر پیار بھری مسکراہٹ سے بڑھ کر رشتہ محبت کا اظہار نہیں، صدر
شائع 01 جولائ 2023 06:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

صدر مملکت عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان عظیم رشتے کی ایک نہایت ہی خوبصورت علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 بھائیوں کے چہروں پر رونق اور پیار بھری مسکراہٹ سے بڑھ کر رشتہ محبت کا اظہار نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر وزراء نے منیٰ میں ملاقات کی۔

محمد بن سلمان سے ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وزراء نے حج 2023 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور ہم ان کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

President Arif Alvi

Mohammad Bin Salman

PAKISTANIS IN SAUDI ARABIA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div