Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد عازمین وطن واپس پہنچنا شروع

پہلی پرواز پی کے 760 کے ذریعے 329 حجاج وطن واپس لوٹے
شائع 02 جولائ 2023 04:35pm

قومی ایئر لائن کے ذریعے 329 حجاج لاہور اور 360عازمین حج کراچی پہنچ گئے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے شروع ہو گیا ہے، اور پہلی پرواز پی کے 760 کے ذریعے 329 حجاج لاہور پہنچ گئے ہیں۔

پی آئی اے کے aسٹیشن مینیجر علی عباس شاہ، حج مینیجر میاں سہیل محمود نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور حجاج کرام کو پی آئی اے کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

حجاج کرام نے جدہ حج ٹرمینل پر پی آئی اے کے عملہ اور قومی ائر لائن کی خدمات کو سراہا اور فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کراچی کے عازمین حج بھی اپنے شہر لوٹنا شروع

پی آئی اے کی پرواز حجاج کو لے کر جدہ سے کراچی پہنچ گئی ہے، پرواز پی کے 832 سے 360 حجاج کرام کراچی پہنچے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حاجیوں کا استقبال کیا، اور حجاج کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہےگا۔

Hajj 2023

PIA Hajj Operation

Hajj Flight Operations

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div