Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے

ڈوبنے والوں میں 15 سالہ عدیل، 12 سالہ عبدالوہاب اور 16 سالہ تیمور شامل ہیں
شائع 02 جولائ 2023 06:05pm
فوٹو:اسکرین شارٹ
فوٹو:اسکرین شارٹ

** دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔**

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ میں ماڑی شاہ سخیرہ کے علاقہ میں دریائے جہلم 3 دوست ڈوب گئے، تینوں دوست سیر و تفریح کرتے ہوئے دریا میں نہا رہے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، ڈوبنے والوں میں 15 سالہ عدیل، 12 سالہ عبدالوہاب اور 16 سالہ تیمور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عید کے پہلے روز جہلم میں واقع ایک نجی ڈیم میں ایڈیشنل سیشن جج مبین کیانی، اپنے دو بیٹوں اور بھانجے سمیت نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کرکے چاروں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں سیشن جج راجہ مبین کیانی، ان کے دو بیٹے 36 سالہ عبداللہ، اور 12 سالہ سعد اور بھانجا 12 سالہ عامر شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج مبین کیانی مظفر گڑھ میں تعینات ہیں، اور عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی علاقے میں آئے ہوئے تھے۔

Jhelum River

drowned while bathing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div