Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناع واپس لے لیا گیا

لاہور ہائیکورٹ کی کیس جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کی سفارش
شائع 03 جولائ 2023 11:13am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روکنے کا حکم امتناع واپس لے لیا۔ عدالت نے کیس جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کی سفارش بھی کر دی۔

جسٹس انوار حسین نے چئیرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کے مقدمے کی سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی طرز کی درخواستیں جسٹس شاہد کریم کے پاس زیرِ سماعت ہیں، اس درخواست کو بھی ان کے پاس سماعت کے لیے بھجوا دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ جسٹس شاہد کریم نے اس قسم کی درخواست پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا، حکم امتناعی کو واپس لیا جائے۔

درخواست گزار ملک ذوالفقار کی وکیل مس ندا کفیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بنائے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا، پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا، پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے نیابورڈ آف گورنرز تشکیل دیا۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا ازخود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیر آئینی قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلےآنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔

Lahore High Court

chairman pcb

Chairman PCB Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div