Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

یونان کشتی حادثے میں ملوث 3 اہم ایجنٹس گرفتار

ملزمان پنجاب کے دور دراز علاقوں میں روپوش تھے
شائع 04 جولائ 2023 07:04pm
تصویر - روئٹرز/فائل
تصویر - روئٹرز/فائل

ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث اور رپوش ہوجانے والے 3 اہم ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

یونان کشتی حادثے کے واقعے کے بعد سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے، اور اب تک متعدد ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف ائی اے گجرات نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث 3 اہم ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف ائی اے گجرات کے مطابق پکڑے جانے والے انسانی اسمگلرز میں اقبال ناصر، رزاق فوجی اور طارق محمود شامل ہیں، ملزمان کشتی حادثے کے بعد سے پنجاب کے دور دراز علاقوں میں روپوش تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق مسعود نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ملزمان نے 6 افراد کو اٹلی بھجوانے کے عوض 96 لاکھ روپے وصول کئے تھے، ان ملزمان کے خلاف ایف ائی اے گجرات میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

FIA

Greece

Greece Boat Disaster

Greece boat accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div