Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سال کا سب سے گرم ترین دن ’انسانوں کیلئے موت کی سزا‘ قرار

اوسط عالمی درجہ حرارت 63 ڈگری تک پہنچ گیا.
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2023 09:36am
علامتی تصویر بزریعہ روئٹرز
علامتی تصویر بزریعہ روئٹرز

امریکا کے موسمیاتی پیش گوئی کرنے والے اداروں کے مطابق تین جولائی اب تک دنیا کا ریکارڈ کیا جانے والا گرم ترین دن تھا۔

دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات کا سامنا ہے، مختلف ممالک بدترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ اوسط عالمی درجہ حرارت 17.1 ڈگری سیلسیئس (63 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا ہے۔

جو 2016 میں 16.9 ڈگری سیلسیئس تھا۔

امریکا، چین، شمالی افریقا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

گرانتھم انسٹی ٹیوٹ برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے سینئر لیکچرر فریڈریک اوٹو نے اس نئے ریکارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ کوئی ایسا سنگ میل نہیں، جس کی ہمیں خوشیاں منانی چاہئیں، یہ انسانوں اور ماحولیاتی نظام کے لیے موت کی سزا ہے‘۔

climate change

World's Hottest Day

3 July

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div