Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

بھارت میں نچلی ذات والے قبائلی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے والا شخص گرفتار

واقعہ سے بھارت بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شائع 05 جولائ 2023 01:27pm

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے ایک شخص کو نچلی ذات کے قبائلی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے پر گرفتار کرلیا۔

پرویش شکلا نامی شخص پر نچلی ذاتوں پر مظالم کے خلاف قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق پرویش شکلا کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس میں اسے اس شخص پر پیشاب کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

پہلی بار منگل کو سامنے آںے والی ویڈیو میں پرویش شکلا کو سگریٹ پیتے ہوئے سڑک کے کنارے بیٹھے شخص کے چہرے پر پیشاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم پرویش شکلا اس وقت نشے میں تھا۔

جیسے ہی یہ کلپ وائرل ہوا، کئی لوگوں نے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

اس واقعہ سے بھارت بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نہ ہی پرویش شکلا اور نہ ہی اس کے اہل خانہ نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔

مرکزی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے کچھ سیاست دانوں نے الزام لگایا ہے کہ ملزم حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ ہے، تاہم بی جے پی نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

پولیس نے بھی اس الزام پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلے کیس کے حقائق کی چھان بین کی ضرورت ہے‘۔

تقریباً 200 ملین بھارتی قبائلیوں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کے باوجود، ان کے خلاف اور ہندوستان کی نچلی ذاتوں سے تعلق رکھنے والے دوسرے لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک روزمرہ کا معاملہ بنا ہوا ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے منگل کو ٹویٹ کیا، ’اس واقعے نے پورے مدھیہ پردیش کو شرمندہ کر دیا ہے۔ قصوروار کو سخت ترین سزا دی جانی چاہیے اور مدھیہ پردیش میں قبائلیوں پر ہونے والے مظالم کو روکنا چاہیے۔‘

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ انتظامیہ ان کے خلاف سخت قومی سلامتی ایکٹ (NSA) نافذ کرے گی۔

دریں اثنا، کانگریس کے ترجمان عباس حفیظ نے الزام لگایا کہ ملزم پرویش شکلا کے بی جے پی کے قانون ساز کیدارناتھ شکلا کے ساتھ تعلقات ہیں۔

عباس حفیظ نے تصاویر بھی شیئر کیں جن میں دونوں کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے۔

تاہم کیدارناتھ شکلا نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں کہ ملزم کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں حلقہ سے باہر جاتا ہوں تو میرے ساتھ بہت سے لوگ آتے ہیں۔ میں بہت سے پروگراموں میں شرکت کرتا ہوں۔ وہ بی جے پی کا رکن نہیں ہے۔

india

Viral Video

Man piss on scheduled cast person