Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

خورشید شاہ نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی کا اعلان کردیا

پراجیکٹ کی بحالی سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی
شائع 07 جولائ 2023 07:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی وزیرخورشید شاہ کی صدرات میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی بحالی اور سیلاب کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزیر آبی وسائل نے رواں ماہ ہی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی کا اعلان کر دیا۔

ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر خورشید کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ بحالی کے کام کی تکمیل رواں ماہ اور بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی، نیلم جہلم کی بحالی سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کچی کنال پر کام کی رفتار کو بھی تیز کیا جارہا ہے، آبپاشی کے اس بڑے منصوبے سے زراعت میں ترقی اور خودکفالت کا حصول ممکن ہو سکے۔

اسلام آباد

khursheed shah

Minister of Water Resources

Neelum Jhelum Hydropower Project

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div