Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

مرتسم صرف میرب کی وجہ سے مرتسم خان تھا

ڈرامہ تیرے بن کی آخری قسط نے دھوم مچادی
شائع 07 جولائ 2023 09:45pm

گزشتہ برس دسمبر سے شروع ہونے والے مقبول ڈرامہ تیرے بن کی آخری قسط نے بھی یوٹیوب پر دھوم مچادی ۔

ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ روز نشر کی گئی تھی جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم 6 ماہ سے جاری ڈرامے کی آخری قسط جب نشر کی گئی تو 24 گھنٹے سے کم وقت میں ڈرامے کو یوٹیوب پر 25 ملین سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

جس کے بعد اداکار وہاج علی نے انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل’تیرے بن’ کی آخری قسط کے ایک منظر کی ویڈیو بھی شیئر کی ۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ 6 مہینے اور اس دوران جس قدر محبت اور احترام ملا وہ کسی خواب کی تکمیل سے کم نہیں تھا، ہم سب سخت محنت کرتے ہیں اور ایک کونے میں بیٹھے اپنی کامیابی کا انتظار کرتے ہیں۔

وہاج علی نے لکھا کہ ہر ایک کو اپنی کامیابی کی باری آتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے، میں اپنی باری آنے پر بہت شکر گزار ہوں مزید محنت کرنے کے لیے حوصلہ مند ہوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ اصلاح کے لیے کی گئی تنقید، مداحوں کا پیار، پیغامات اور فون کالز نے مجھے یہ احساس دلایا کہ یہ تو ابھی آغاز ہے۔

اُنہوں نے مستقبل کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں کون ہوں اور میں کیا کرنا چاہتا ہوں اس کے بارے میں مستقل طور پر ایماندار رہنے کے باوجود بھی میں نے کچھ غلطیاں بھی کیں جن پر خوشی ہےکیونکہ ان غلطیوں نے مجھے ایک نیا نقطہ نظر حاصل کرنے کی اجازت دی۔

وہاج علی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ مرتسم کردار کو میں ہمیشہ اپنے دل میں محفوظ رکھوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو شاذ و نادر ہی ایسے اداکار اور کردار ملتے ہیں جو آپ کی بہترین صلاحیت کو سامنے لاتے ہیں۔ وہ اداکار جو آپ کو بہتر، زیادہ پختہ اداکار بننے پر مجبور کرتے ہیں اور ایسے کردار جو آپ کو اپنے آپ کی نئی تعریف کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنی زیدی نے مجھے متاثر کیا مجھے چیلنج دیا اور مجھے ایک اداکار کے طور پر آگے بڑھنے پر زور دیا، مرتسم صرف میرب کی وجہ سے مرتسم خان تھا۔

Yumna zaidi

Wahaj Ali

Tere Bin

Murtasim

Meerab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div