Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

لاہور: بارش سے 3 گھروں کی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

چھتیں گرنے کے واقعات کاہنہ، شاہدرہ اور نشتر ٹاؤن میں پیش آئے
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 07:42pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں بارش کے باعث 3 گھروں کی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں ایک بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔

لاہور میں بارش نے جہاں موسم کے تیور بدلے وہیں مختلف حادثات نے ماحول سوگوار بنا دیا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں کمہاراں والی کچوانہ روڈ پر بارش کے باعث چھت گرنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ والدہ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

شاہدرہ ٹاؤن میں گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے 6 افراد دب گئے۔

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

چھت گرنے کا تیسرا واقعہ نشتر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

رائے ونڈ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پیکو روڈ کی سڑک پر 10 فٹ گہرا شگاف بن گیا

دوسری جانب پیکو روڈ کی سڑک پر 10 فٹ گہرا اور 10 فٹ چوڑا شگاف بن گیا۔ گڑھے کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔

بارش کے دوران لیسکو کے 45 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوگئی۔

لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد بجلی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

Punjab police

rescue 1122

Punjab Rains