Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کیا ذکاء اشرف کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ ہے؟

پی سی بی نے ذکاء اشرف کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبردار کردیا
شائع 08 جولائ 2023 10:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔

پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ذکاء اشرف کے نام سے ٹوئٹر پر بنا ہوا تصدیق شدہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے پی سی بی نے ٹوئٹر کو شکایت کی ہے۔

ذکا اشرف کے نام سے بنایا گیا یہ اکاؤنٹ اس قسم کی ٹوئٹس کرتا ہے جیسے ذکا اشرف بذات خود پیغامات جاری کررہے ہوں، اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کے 8 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور ان کے اکاؤنٹ کے تعارف میں چیئرمین پی سی بی بھی لکھا ہوا ہے۔

یہ اکاؤنٹ فروری 2021 میں بنایا گیا تھا جو کچھ عرصہ قبل ویریفائیڈ ہوا ہے، اس جعلی اکاؤنٹ سے اب تک مجموعی طور پر 55 ٹوئٹس کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ذکاء اشرف کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

10 ارکان پر مشتمل اس نئی مینجمنٹ کمیٹی میں چیئرمین ذکاء اشرف کے علاوہ کلیم اللّٰہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذولفقار ملک شامل ہیں۔

PCB

lahore

zaka ashraf

pcb management committee

twitter account

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div