Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نیب نے عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا

عثمان بزدار پر نئے نیب آرڈیننس کا اطلاق کیا جائے گا۔
شائع 10 جولائ 2023 01:36pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب لاہور نے عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے چیئرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ہے، نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا یے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کیا جائے گا، عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔

عثمان بزدار کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ عثمان بزدار نیب لاہور پیش نہیں ہو سکتے، جسے نیب نے مسترد کردیا۔ نیب نے عثمان بزدار کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔

نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، تقرر و تبادلے، ٹھیکوں میں بے ضابطگی تحقیقات چل رہی ہیں، عثمان بزدار سمیت خاندان پر 9 ارب سے زائد اثاثہ جات بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے، عثمان بزدار کے خلاف گندم برآمد کیس بھی زیر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

NAB

Usman Buzdar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div