Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

خواتین برسات کے سہانے موسم میں جلد کو نقصان پہنچنے سے کیسے محفوظ رکھیں

وہ خواتین جن کی اسکن چکنی اور حساس ہے وہ اس موسم میں جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
شائع 10 جولائ 2023 04:27pm
تصویر: بی بیوٹی
تصویر: بی بیوٹی

مون سون میں جہاں ہرمنظرسہانا لگتا ہے وہیں یہ موسم انسان جلد کے لئے مزید مسائل پیدا کردیتا ہے۔

حساس جلد کی مالک خواتیبن کو بارش کے موسم میں اپنا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے کیونکہ ہوا میں موجود نمی سے جِلد پر دانے ،خارش، کیل مہاسے وغیرہ نمودار ہوجاتے ہیں ۔

جس طرح خشک ماحول میں جراثیم اُڑتے پھرتے ہیں اس کے برعکس موسم ِبرسات میں جراثیم جس جگہ بیٹھیں وہیں اپنا زہریلا مواد خارج کرتے ہیں جو جلد پر بھی شدید ردِعمل ظاہر کرتا ہے، خواہ یہ بیماری دانوں کی شکل میں ہو یا خارش کی صورت میں۔

ماہرین کے مطابق خواتین جن کی اسکن چکنی اور حساس ہے وہ اس موسم میں جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ جلد پر ٹیلکم پاوڈر لگائیں، غسل کے بعد اینٹی سیپٹک لوشن لگائیں ، دوسری جانب ہربل ٹوٹکوں میں ایلویرا جیل کا استعمال بھی اسکن کے لیے بہت مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق ہر ممکن کوشش کریں کہ جلد کو بارش کے پانی سے بچایا جائے۔

lifestyle

sink

skin and beauty

skincare

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div