Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن کے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل

ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں، ای سی پی
شائع 10 جولائ 2023 05:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے واضح کیا ہے کہ عدالتی حکم پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول دینے کے لیے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے جبکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن اور دیگرمتعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہیں، وزارت داخلہ سے مخصوص نشستوں سے متعلق دستاویزات موصول نہیں ہوئیں، وزارت داخلہ 12 جولائی تک مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن دے۔

الیکشن کمیشن نے مطالبہ کیا کہ وزارت داخلہ امیدواروں کے لیے انتخابی اخراجات کی حد کے رولز بھی مہیا کرے۔

بریفننگ میں بتایا گیا پنجاب میں انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کا عمل 17 جولائی کو مکمل ہو جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دورن ای وی ایم کا استعمال ممکن نہیں اس لیے پنجاب حکومت کو لکھا جائے کہ ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق ترامیم کو مدِ نظر رکھا جائے، فوری الیکشن کے لیے پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 اور رولز میں ضروری ترمیم کرے۔

local bodies election

ECP

اسلام آباد

punjab

Election Commission of Pakistan (ECP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div