Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

گوروں کے دیس میں گرمی کا راج، پارہ 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

شدید گرمی کی وجہ سے سیاحوں نے ساحل سمندر اور سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا
شائع 13 جولائ 2023 04:47pm
فوٹو ـــ پی بی ایس نیوز آور
فوٹو ـــ پی بی ایس نیوز آور

یورپ کے شہریوں کو گرمی نے تڑپا کر رکھ دیا ہے۔ اٹلی میں پارہ 40 ڈگری ہوگیا، شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

صحرائے صحارا سے آنے والے اینٹی سائیکلون سسٹم کی آمد کے بعد یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

اٹلی میں پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، ہیٹ ویو سے چوالیس سالہ برطانوی سیاح ہلاک ہوگیا۔

اٹلی کے آٹھ بڑے شہروں میں گرمی کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

اٹلی کے دو سب سے بڑے جزیروں سسلی اور سارڈینیا میں پارہ 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ قبرص میں درجہ حرارت 41، کروشیا میں 39 اور فرانس میں 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے سیاحوں نے ساحل سمندر اور سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا۔

دوسری طرف نیویارک اور نیوجرسی سمیت امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ گھروں کی چھتیں اڑگئیں، کئی مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ورمونٹ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

climate change

EUROPE HOT WEATHER

USA RAIN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div