Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

سیما پاکستان نہ پہنچی تو ۔۔۔ نامعلوم کالر کی بھارتی پولیس کوبڑی دھمکی

ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو نامعلوم اردو بولنے والے شخص کی کال
شائع 14 جولائ 2023 09:24am
تصویر: بی بی سی
تصویر: بی بی سی

ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو ایک نامعلوم اردو بولنے والے شخص کی کال موصول ہوئی ہے جس میں پولیس کو ممبئی حملوں جیسے دہشت گردانہ حملے کی وارننگ دی۔

بھارتی میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق فون کرنے والے نے کہا کہ اگر پاکستانی خاتون سیما حیدر جو اپنے عاشق سے شادی کرنے کے لیے بھارت پہنچی تھی، اپنے ملک واپس نہیں آئی تو بھارت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق فون کرنے والے نے کہا، ’اگ سیما حیدر واپسی نہیں آئی، تو بھارت کا نیش (تباہی ) ہوگا‘

فون کرنے والے نے مزید کہا کہ ہر کسی کو 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے جیسے حملے کے لیے تیار رہنا چاہئے اوراس کی ذمہ دار اتر پردیش حکومت ہوگی۔

بدھ کی رات موصول ہونے والی اس کال کے بعد معاملے کی فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ممبئی پولیس اور کرائم برانچ فی الحال اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حالانکہ ممبئی پولیس کنٹرول روم کو اکثر اس طرح کی کالز موصول ہوتی رہتی ہیں، لیکن پولیس اس اہم معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

سیما حیدر کون ہے؟

سیما کی شادی 2014 میں جیکب آباد کے غلام حیدر نامی شخص سے ہوئی تھی جس سے ان کے چار بچے ہیں اور یہ جوڑا کراچی میں مقیم تھا۔ 2019 میں غلام حیدرمزدوری کرنے سعودی عرب چلے گئے اور سیما کا رابطہ سوشل میڈیا گیمنگ پلیٹ فارم پربھارت کے سچن مینا سے ہوا جو دوستی سے ہوتا ہوا محبت میں بدل گیا۔

سیما کا دعویٰ ہے کہ سچن اور انہوں نے مارچ نیپال میں شادی کرلی تھی۔ جس کے بعد وہ مئی میں بچوں کے ہمراہ پھر نیپال گئیں اور وہاں سے بھارت پہنچیں،

بعد ازاں اس جوڑی کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب سیما ضمانت پر رہا اور نئی دہلی کے گریٹر نوئیڈا میں سچن کے گھر میں موجود ہیں۔

سیما اپنا مذہب بھی تبدیل کرچکی ہیں۔

india

PUBG

Mumbai attacks

Seema Rind

Seema

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div