Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز افسران ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

غیر معمولی کرپشن میں پاکستان کسٹمز کے دیگر افسران بھی ملوث ہیں، ایف آئی اے ذرائع
شائع 14 جولائ 2023 01:22pm
طارق محمود اور یاور عباس۔ فوٹو — آج نیوز
طارق محمود اور یاور عباس۔ فوٹو — آج نیوز

کراچی: گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہونے والے کسٹمز افسران کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام اباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 54 لاکھ روپے اور ڈھائی ہزار امریکی ڈالر جب کہ 6 ہزار 100 اماراتی درہم بھی برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کو کسٹمز میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کرکے ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان مختلف کسٹمز افسران کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کے عوض مافیا سے کروڑوں روپے وصول کرتے رہے اور کسٹم کی چیک پوسٹوں سے ماہانہ کی بنیاد پر 40 سے 60 ملین وصول کرتے تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معمولی کرپشن میں پاکستان کسٹمز کے دیگر افسران بھی ملوث ہیں۔

FIA

karachi

customs officers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div