Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نادیہ جمیل کے ساتھ بچپن میں جنسی زیادتی، لب کشائی پر مجبور کیوں ہوئیں

یہ بات میں نے اس لئے شئیر نہیں کی کہ میں اٹینشن چاہتی ہوں بلکہ۔۔۔
شائع 16 جولائ 2023 12:59pm
پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے
پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ انہیں گھر کے ملازمین نے جنسی زیادتی نشانہ بنایا اور قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے منظرِ عام پر آنے کے بعد انہوں نے بچپن میں اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی پر بات کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے گزشتہ سال ٹوئٹر پر بچپن میں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے بارے میں بات کی تھی۔

نادیہ نے بتایا تھا کہ انہیں پہلے چار سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر جب وہ نو سال کی تھیں تب بھی ان کا استحصال کیا گیا۔ انہوں نے 17 یا 18 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا بھی تجربہ کیا۔

وائس آف امریکا سے گفتگو میں نادیہ جمیل نے کہا کہ ’میری ساتھ جو بھی حادثات ہوئے وہ گھر کے اندر جو ملازمین تھے ان کے ہاتھ ہوئے، جب بھی یہ بات دہرائی کہ میرے ساتھ کچھ ہوا ، اس بات کو نظر انداز کیا گیا‘۔

اداکارہ نے کہا کہ جب نظر انداز کیا گیا تو میں نے اسے اہمیت نہیں دی، لیکن جب قصور کا واقعہ ہوا اور میں نے دیکھا کہ ان بچوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے تب میں نے سوچا یہ وقت ہے کہ اس واقعے کو میں خود اہمیت دوں۔

یہ بات میں نے اس لئے شئیر نہیں کی کہ میں اٹینشن چاہتی ہوں بلکہ بچوں کیلئے پیغام ہے کہ ’سب ٹھیک ہے، اپنا سر اٹھاؤ اور جیو، آؤ جیتے ہیں، پڑھتے ہیں، کھیلتے ہیں خواب دیکھتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ (بچوں سے زیادتی) بہت زیادہ ہورہا ہے، اور جس معاشرے میں یہ زیادہ ہو تو سمجھ لیں کہ اس معاشرے میں نفسیاتی بیماری بہت گہری ہے۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ اس کو روکنے کے بہت سے طریقے ہیں، ’غربت کا خاتمہ ہے، پڑھائی ہے، عوامی آگاہی ہے، بچوں کو سکھانا ہے کہ اگر آپ کو کوئی بیڈ ٹچ گڈ ٹچ کرے تو اس میں کیا فرق ہے اور آپ بول سکتے ہیں اس کے خلاف، کیونکہ بچوں کو بہت ڈر لگتا ہے‘۔

Child Rape

Child Abuse

Women

Nadia Jamil

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div