Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

اسلام آباد : چلچلاتی دھوپ میں ڈاکٹر پلانٹ کے پیلے پھولوں کا جادو

املتاس کا درخت سخت گرمی میں ماحول کو دلکش بنا دیتا ہے
شائع 16 جولائ 2023 01:44pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں املتاس کا درخت جسے ڈاکٹر پلانٹ بھی کہا جاتا ہے، اس کے پیلے پھول چلچلاتی دھوپ میں ماحول کو دلکش بنا رہے ہیں۔

قدر کے ہر رنگ میں ایک حکمت ہے جس میں سے ایک پیلا بھی ہے۔ خوشی اور اطمینان کی ترجمانی کرنے والے اس رنگ نے اسلام آباد میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔

قدرتی نظاروں کے باعث اسلام آباد کا شمار خوبصورت دارا لحکومتوں میں ہوتا ہے، جس میں املتاس درخت کا کردار بھی نمایاں ہے۔

شہر اقتدار میں بہار کے اختتام پر گرم ہواؤں اور ساون کے موسم میں شہر کے طول عرض میں لگے سینکڑوں املتاس کے درختوں کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ املتاس کے پھولوں سے اسلام آباد کے نظارے مزید حسین ہوجاتے ہیں، فضا میں تازگی کا احساس ہوتا ہے اور املتاس کو ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

موسم گرما اپنی شدت پر ہے تو املتاس کے پھول آنکھوں کی تازگی کا سامان بنے ہوئے ہیں۔ املتاس نہ صرف فضا سے آلودگی کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ اسے سوہانجنا کے درخت کی مانند ڈاکٹرپلانٹ بھی کہا جاتا ہے۔

climate change

Hot Weather

environment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div