Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وکلا نے کراچی میں نیشنل ہائی وے بند کردی

مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر کرسیاں لگادیں، مسافروں کو مشکلات کا سامنا
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 01:03pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں ملیر کورٹ کے وکیل کو پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کے بعد وکلا ایس ایچ او کیخلاف سڑکوں پر آگئے۔

ملیر بار کے وکلا نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل کالونی کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی۔

مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر کرسیاں لگادیں، احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے ملیر بار کے سابق نائب صدر کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے، ایس ایچ او ماڈل کالونی پر مقدمہ درج کیا جائے۔

احتجاج کرنے والے وکیلوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وکلاء کو بازیاب کروایا جائے۔

مظاہرے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو ملیر ہالٹ برج کے نیچے سے ماڈل کالونی بھیجا جارہا ہے۔

Karachi Police

Malir Court

Karachi Protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div