Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں کرکے الیکشن کرائے جائیں، حافظ نعیم

پیپلز پارٹی کراچی کو کرپشن کیلئے استعمال کرتی ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 18 جولائ 2023 11:33am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی مردم شماری دوبارہ ہونی چاہئے، کراچی کی گنتی میں صرف 70 لاکھ کا اضافہ کیا گیا ہے، کراچی کی آبادی کو ٹھیک گنا جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل رانا ثنا اللہ کا شرمناک بیان سامنے آیا، میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ہیں کون جو آئینی عمل کو روکیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پچھلی ہونے والی مردم شماری میں بے ضابطگیاں کی گئیں، متعدد ہائی رائز بلڈنگز کو مردم شماری میں شامل نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی نے کراچی میں کھلواڑ کردیا، پیپلز پارٹی کراچی کو کرپشن کیلئے استعمال کرتی ہے، پیپلز پارٹی نے ملازمت کیلئے کراچی کے نوجوانوں کے دروازے بند کر دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں کرکے الیکشن کرائے جائیں، کراچی ساڑھے 3 کروڑ لوگوں کا شہر ہے اسے پورا گنا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہر کام اپنی مرضی سے کررہے ہیں، شہر میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے، نیپرا بار بار کہہ رہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئے۔

census

Hafiz Naeem ur Rehman

Pakistan General Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div