Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کیا ٹوتھ برش کو باتھ روم میں رکھنا درست ہے؟

نئی تحقیق آپ کے ٹوتھ برش کی جگہ تبدیل کردے گی
شائع 19 جولائ 2023 02:18pm
تصویر:اسٹآک ڈاٹ ایڈوپ ڈاٹ کام
تصویر:اسٹآک ڈاٹ ایڈوپ ڈاٹ کام

ٹوتھ برش کو باتھ روم میں رکھنا تقریباً سبھی کا معمول ہے لیکن کیا آپ کو یقین ہے کہ ایسا کرنا محفوظ ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے توآجکل ہر گھر میں اٹیچ باتھ عام ہے جہاں ٹوتھ برش اور ٹوائلٹ سیٹ کے دورمیان زیادہ فاصلہ نہیں ہوتا جس سے جراثیم ٹوتھ برش کے ذریعے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔

انگلینڈ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر کے محققین کا کہنا ہے کہ آپ کا ٹوتھ برش جراثیم سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے دریافت کیا ہے کہ ایک کور میں موجود ٹوتھ برش 100 ملین سے زیادہ بیکٹیریا کو پناہ دے سکتا ہے ، جس میں ای کولی بیکٹیریا شامل ہیں ،جو اسہال کا سبب بن سکتے ہیں ، اور اسٹیفیلوکوکی (”اسٹیف“) بیکٹیریا جو جلد کے انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گھروں میں عموماً چھوٹے باتھ روم اور اٹیچ باتھ ہوتے ہیں اور اکثر میں ٹوائلٹ سیٹ کے ساتھ ہی واش بیسن لگے ہوتے ہیں جب ہم فلیش کرتے ہیں تو اس سے فیکل فاؤنٹین نامی جراثیم پھیلتا ہے جو ساڑھے چار سے چھ فٹ تک اڑ کر برش اور دیواروں پر پھیلتا ہے۔

یہ جراثیم کے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں جو ڈھکن لگے برش تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔

صحت کے لیے ضروری ہے کہ برش کو باتھ روم بالخصوص جہاں ٹوائلٹ اور واش بیسن ساتھ لگے ہوں وہاں ہرگز نہ رکھیں بلکہ کمرے میں رکھیں کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں بظاہر ہم ٹوتھ برش کرکے دانت تو صاف کر رہے ہوتے ہیں لیکن منہ کے ذریعے کئی وائرل بیکٹریا اور فنگس اپنے جسم میں داخل کر رہے ہوتے ہیں جو کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

ٹوتھ برش کہاں اور کیسے رکھیں

1۔ استعمال سے قبل ٹوتھ برش کو نلکے کے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

2۔ اپنا ٹوتھ برش خشک رکھیں.ماہرین کے مطابق بیکٹیریا نم چیزوں پر پروان چڑھتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ برش کو دھونے کے بعد خشک ہونے کے لیے رکھ دیں۔

3۔ ٹوتھ برش کور استعمال کرنے سے گریز کریں ، یہ بیکٹیریا کے لیے نم بند افزائش کی جگہ بنا سکتا ہے۔

4۔ اپنے ٹوتھ برش کو بیت الخلاء سے زیادہ سے زیادہ دور رکھیں۔

5۔ ٹوتھ برش کو لٹانے کے بجائے ایک ہولڈر میں سیدھا رکھیں۔

6۔ کسی بہن بھائی یا رشتہ دار کا ٹوتھ برش استعمال نہ کریں

ماہرین کے مطابق اپنے ٹوتھ برش پر بیکٹیریا کو محدود کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے باقاعدگی سے ہر چار ماہ بعد تبدیل کیا جائے۔

امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے کنزیومر ایڈوائزر ڈینٹسٹ کمبرلی ہارمز کا کہنا ہے کہ ’یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ آپ اپنے دانتوں سے جو چیزیں نکال رہے ہیں وہ بیکٹیریا ہیں۔ لہذا جب بھی آپ اپنے دانت برش کرتے ہیں تو آپ اپنے ٹوتھ برش پر بیکٹیریا ڈال رہے ہیں۔ لہذا ٹوتھ برش کی صفائی کا خاص خیال رکھیں‘۔

صحت

health tips

hygine

mouth hygine