Aaj News

ہفتہ, جون 15, 2024  
08 Dhul-Hijjah 1445  

علی ظفر اپنی فیملی کے ساتھ کانز میں

مداحوں کے لیے تصاویرشیئر کر دیں
اپ ڈیٹ 17 مئ 2024 05:01pm

علی ظفر پاکستان کے راک اسٹار ہیں۔ وہ ایک ملٹی ٹیلنٹڈ آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے موسیقی، فلم اور پینٹنگ میں حیرت انگیز کام کیا ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں بھی نام کمایا ہے اور ان کا شمار پاکستان کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔

علی ظفر اکثر تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ اور ان کے خلاف کئی اسکینڈل بنے ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی زندگی اور کیریئر میں آگے بڑھتے رہے ہیں اور ہر روز ایک نیا سنگ میل حاصل کرنا پسند کرتے ہیں۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک نےہنی مون کی تصاویر شیئر کر دیں

انہوں نے عائشہ فضلی سے شادی کی ہے۔ اور ان کے دو بچے ہیں۔

علی ظفر اس وقت کانز میں موجود ہیں کیونکہ کانز فلم فیسٹیول جاری ہے۔ ان کے ہمراہ ان کی خوبصورت اہلیہ عائشہ فضلی بھی ہیں۔ یہ جوڑی تفریح کرتی نظر آرہی ہے۔ علی اور عائشہ دونوں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz