Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

راہ چلتی بچی کو مارنے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

معصوم بچی کو بنا کسی وجہ کے مارنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی
شائع 14 جون 2024 11:00pm
تصویر بشکریہ ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر بشکریہ ویڈیو اسکرین شاٹ

’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘ یہ کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی۔ اسی سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں ایک اجنبی خاتون نے معصوم بچی کو بنا کسی وجہ کے مارا تو اس کے ساتھ بھی ویسا ہی کچھ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برازیل میں پیش آیا جب ایک گلابی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس خاتون نے اپنی والدہ کے ساتھ جانے والی بچی کو بیچ راہ میں تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون جیسے ہی بچی پر حملہ آور ہوئی تو اس کی والدہ مارنے کے لیے آگے بڑھی، لیکن اچانک ایک شخص تیزی سے وہاں پہنچ کر تھپڑ مارنے والی خاتون کو گرا کر لاتوں کی بارش کر دیتا ہے۔

واقعے کے بعد بچی خوفزدہ ہو کر اپنی والدہ سے لپٹ جاتی ہے اور انہیں مشتعل خاتون کے قریب جانے سے بھی روکتی ہے۔

Video Viral

Horrifying moment

stranger slaps little girl