Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

سیلاب کا پانی تاج محل تک پہنچ گیا

آگرہ میں 17ویں صدی کی اس یادگار کو سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
شائع 19 جولائ 2023 04:11pm
Yamna river water enters the Taj Mahal - Aaj News

بھارت میں دریائے جمنا میں موجود سیلابی پانی تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے جمنا کا پانی 45 سال میں پہلی بار تاج محل کی دیواروں تک پہنچا ہے۔

آگرہ میں 17ویں صدی کی اس یادگار کو سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ جمنا ندی کا سیلابی پانی منگل کے روز تاج محل کی دیواروں تک پہنچ چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں کئی روز سے غیرمعمولی بارشوں کے باعث دریائے جمنا کے پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

تاج محل کے پیچھے واقع ایک باغ بھی سیلابی پانی میں ڈوبا دیکھا گیا۔

حالانکہ، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)، جو اس ورثے کے مقام کی دیکھ بھال کرتا ہے، نے کہا کہ اسے موجودہ سیلاب سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اگرچہ جون سے ستمبر تک بھارت کے مون سون سیزن کے دوران اس علاقے میں باقاعدگی سے سیلاب آتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی سیلاب کی شدت میں اضافہ کر رہی ہے۔

حکام نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ دریائے جمنا جو کہ گنگا کی ایک معاون ندی ہے، اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

india

Taj Mahal

flood situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div