Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

سعودی عرب کے معروف شاعر، ادیب، مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن انتقال کرگئے

شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2019 میں شہزادہ بدربن عبد المحسن کو شاہ عبدالعزیز کے تمغے سے بھی نوازا تھا۔
شائع 04 مئ 2024 10:05pm

سعودی عرب کے معروف شاعر، ادیب، مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن علالت کے باعث 75 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ بدر کا شمار شاہی خاندان کے اہم افراد میں ہوتا تھا، شہزادہ بدر معروف شاعر، ادیب، مصنف اور نقاد بھی تھے شہزادہ بدر بن عبد المحسن کا شمار جزیرہ عرب کے جدید شعرا میں کیا جاتا ہے۔

. سعودی عرب کے قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانے والا قومی نغمہ ’فوق ھام السحاب‘ (بادلوں سے کہیں بلند)، کے بول معروف شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن نے لکھے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 2019 میں شہزادہ بدربن عبد المحسن کو شاہ عبدالعزیز کے تمغے سے بھی نوازا تھا۔ شہزادہ بدربن عبد المحسن 2 اپریل 1949 کو ریاض میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ شہزادہ عبدالمحسن بن عبدالعزیز آل سعود کے دوسرے بیٹے تھے۔

Saudia Arabia

Saudi Arabia

death

Saudi Arab

SAUDI SCHOLAR