Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

لاہور میں بارش، کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کے 45 فیڈرز ٹرپ کرگئے
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملنے پر متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردیا۔

کرنٹ لگنے کا دوسرا واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا جہاں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 32 سالہ سلمان کے نام سے ہوئی، بارش کے باعث 32 سالہ شخص کو سوئچ سے کرنٹ لگا، لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح لاہور کے چرر پنڈ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ مرنے والوں میں 8 سالہ زبیر اور 12سالہ فیضان شامل ہیں جبکہ زخمی میں 10 سالک ظہیر شامل ہے۔

ڈی سی رافعہ حیدر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو موقع پر پہنچنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان ڈی سی کا کہنا ہے کہ بچے بارشی پانی میں نہاتے ہوئے کرنٹ کی زد میں آئے، زخمی بچے کا جنرل اسپتال میں علاج جاری ہے۔

ادھر لاہور میں چند منٹوں کی بارش کے بعد شہر کی مصروف شاہرایں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔

بارش کے کھڑے پانی سے ٹریفک کی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ واسا اور دیگر انتظامی ادارے منظر سے غائب رہے۔

لاہورمیں موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کے 45 فیڈرز ٹرپ کرگئے

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کے 45 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

لیسکو ریجن کےمختلف علاقوں میں تیزبارش کی وجہ وسے 45 فیڈرز ٹرپ کرگئے اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہوئی ہے۔

ترجمان لیسکو نے کہا کہ لیسکوفیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے بارش کم ہوتے ہی بجلی بحالی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مون سون کا دوسرا اسپیل داخل ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، وہیں کئی گھنٹوں کی بارش سے راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

lahore

punjab

Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div