Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

شہزادی ڈیانا کے ’بلیک شیپ‘ جمپرکو کتنے ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا

جمپرکو ڈیانا نے آخری بار کب پہنا تھا
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2023 09:14pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

برطانوی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے استعمال میں رہنے والا ’بلیک شیپ‘ جمپر کو رواں برس موسم گرما کے اختتام تک نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادی ڈیانا کے جمپر کو اندازاً 80 ہزار امریکی ڈالر میں نیلامی کیا جائے گا۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک سِیاہ بھیڑ کی تصویر بنی ہوئی ہے، جو سُرخ بھیڑوں کے درمیان اکیلی کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔

ڈیانا کے جمپر Sotheby’s فیشن آئیکونز کی 31 اگست تا 14 ستمبر کی آن لائن فروخت میں رکھا جائے گا۔

شہزادی ڈیانا نے اس جمپر کو شہزادہ چارلس کو ایک پولو میچ کھیلتے ہوئے دیکھ رہی تھیں، تب پہلی بار جون1981 میں پہنا تھا۔

یہ ڈیانا اور چارلس کی شادی سے صرف ایک ماہ پہلے کی بات تھی لیکن اس سویٹر کی ممکنہ اہمیت پر قیاس آرائیوں نے بھی جنم لیا تھا۔

یہ سُویٹر کلائی والی جگہ سے خراب ہوگیا تھا جس کے بعد ڈیانا کے ذاتی سیکریٹری اولیور ایویرٹ نے وارم اینڈ ونڈرفل کے شریک بانی، جوانا اوزبرن کو خط لکھ کر پوچھا کہ کیا اس کی مرمت ہو سکتی تھی اور واپس بھیج دیا۔

اس کے چند ماہ بعد شہزادی لیڈی ڈیانا کو ایک نیا متبادل سُویٹر بھیجا گیا، جس کو انہوں نے 1983 کی تصاویر میں پہنا ہوا تھا۔ مارچ میں ان کے بالاخانے کے ایک صندوق میں اصل سویٹر اوزبرن کو ملا۔

دوسری جانب Sotheby’s کی فیشن کی عالمی سربراہ سنتھیا ہولٹن نے لندن میں ایک پریس پری ویو میں رائٹرز کو بتایا کہ ”اگر آپ شہزادی ڈیانا ہیں تو یقیناً منتخب کرنے کے لیے آپ کے پاس کافی زیادہ ملبوسات ہوں گے اور یہ بات کہ وہ اس کا ایک متبادل چاہتی تھیں، جو انہوں نے دو سال بعد دوبارہ پہنا تھا، اس سے واقعی واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سویٹر ان کے لیے کتنا اہم تھا۔“

جمپر اور اوزبرن کو لکھے گئے ایورٹ کے دو خطوط کو اندازاً 50 ہزار سے 80 ہزار ڈالر کے عوض فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل رواں سال Sotheby’s نے شہزادی ڈیانا کا پہنا ہوا ایک مخملی کاسنی اسٹریپس کے بغیر، شام کو پہننے والا گاؤن فروخت کیا، جو وکٹر ایڈلسٹین نے 1989 کی موسم خزاں کی کولیکشن کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔

گاؤن کو 6 لاکھ امریکی ڈالر سے کچھ زیادہ میں فروخت ہوا جو اس کی نیلامی سے پہلے کی قیمت سے پانچ گنا زیادہ تھا۔

جمپر اور خطوط Sotheby’s لندن میں بدھ تک نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں جس کے بعد ان کو نیویارک میں ستمبر میں شو میں پیش کیا جائے گا۔

Lady Diana

King Charles III

Princess of Wales

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div