Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ 2023 پرومو ویڈیو، بھارت نے یہاں بھی بغض دکھا دیا

کپتان بابراعظم غائب، دو کھلاڑیوں کی بس ایک جھلک شامل
شائع 20 جولائ 2023 02:41pm
شاہ رخ کو ورلڈ کپ پرومو ویڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آئی سی سی
شاہ رخ کو ورلڈ کپ پرومو ویڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کا پرومو جاری کردیا۔ پاکستانی کپتان بابراعظم اس پرومو میں سرے سے شامل ہی نہیں کیے گئے جبکہ دو کھلاڑیوں کی صرف ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ دو منٹ 13 سیکنڈز کی طویل پرومو ویڈیو میں خاص بات بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی انٹری ہے۔

شاہ رخ خان نے مداحوں کے’ احساسات اور جذبات ’ کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ، ’تاریخ بنانے اور تاریخ بننے کے درمیان فرق ۔۔ ایک دن، اس ایک دن جرسی پہنی جائے گی اور سینے فخر سے پھول جائیں گے‘۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ”ایک دن جذبہ منطق پر فتح حاصل کرے گا، اور یادیں اس ایک دن نقش ہو جائیں گی، اس ایک دن خوف پر قابو پا لیا جائے گا، اور مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا جائے گا۔ خوشی کی بلندیوں سے لے کر غم کی نچلی سطح تک، اس ایک دن سب کو گلے لگا لیا جائے گا۔“

ویڈیو میں شائقین کرکٹ اور ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے یادگار لمحات ار مناظر شامل کیے گئے جس میں جھنڈے اور قومی رنگ ڈسپلے پر لہرائے جاتے ہیں۔

اس ویڈیو میں 2019 ورلڈ کپ جیتنے والے انگلش کپتان ایون مورگن کے علاوہ دنیش کارتک، جونٹی رہوڈز، متھیا مرلی دھرن، شبھمن گل اور یہاں تک کہ جمائما روڈریگز بھی شامل ہیں۔

آداب میزبانی فراموش، بھارت نے ٹیم گرین کو نظرانداز کردیا

بھارت نے پاکستان سے بغض ورلڈ کپ پرومو ویڈیو میں بھی نکالا، دو منٹ 13 سیکنڈز کی ویڈیو میں عالمی نمبر 1 بیٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان اور دیگر بڑے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

اس پوری ویڈیو میں نینو سیکنڈ کے لئے وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی کے شاٹس شامل ہیں۔

پرومو ویڈیو میں بھارت سمیت دیگر ممالک کے جھنڈے شامل کیے گئے ہیں مگر 1992 ورلڈ کپ فائنل کی جھلک دکھائی گئی نہ ہی سبز ہلالی پرچم لہراتا دکھایا گیا۔

india

babar azam

Pakistan Cricket Team

Shahrukh Khan

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div