Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

یوکرین جنگ میں شدت کے بعد گندم کی عالمی قیمت بڑھ گئی

یوکرین کی بندرگاہ پر حملوں سے گندم 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
شائع 21 جولائ 2023 09:00am
فوٹو ــ رشین بزنس ٹوڈے
فوٹو ــ رشین بزنس ٹوڈے

روس اور یوکرین جنگ میں شدت کے بعد یوکرین کی بندرگاہ پر حملوں سے گندم تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ پر روسی حملے کے بعد اناج کی فراہمی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ جس سے گندم کی قیمت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

روس اور یوکرین جنگ میں شدت کے بعد شکاگو گندم کا فیوچر 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ (سی بی او ٹی) میں گندم کے سب سے زیادہ فعال معاہدے میں بدھ کو 8 فیصد سے زیادہ اضافے کے بعد جمعرات کو 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 7.39 ڈالر فی بوشیل ہو گیا۔ مارکیٹ جون کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں روسی زیر اثر علاقے میں یوکرین کے حملے کے بعد روس بحیرہ اسود کے برآمدی معاہدے (اجناس کا معاہدہ) سے دستبردار ہوگیا تھا، جبکہ یوکرین کی بندرگاہوں پر حملے سے گندم اور دیگر اجناس کی عالمی رسد پر طویل مدتی اثرات مرتب ہوں گے۔

یوکرین کی بندرگاہ کے علاقوں پر روسی حملے جمعرات کو بھی جاری رہے، جس میں اہم برآمدی انفرا اسٹرکچر اور کئی ہزار ٹن اناج تباہ ہو گیا۔

یوکرین کی جانب سے پل تباہ کرنے کے بعد روس نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین کی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو فوجی ہدف سمجھ کر نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ سال کے اوائل میں یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین کی بندرگاہوں کو بند کر دیا تھا لیکن اناج کے معاہدے کے تحت انہیں ایک سال قبل دوبارہ کھولنے کی اجازت دی تھی، ترکی اور اقوام متحدہ روسی شراکت سے جہازوں کے معائنے کی نگرانی کر رہے تھے۔

Vladimir Putin

Wheat Prices

Russia Ukraine War

Pakistan Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div