Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

گاڑیاں خریدنے کیلئے تقریباً سوا 2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ذرائع
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2023 03:30pm
پاکستان ٹوڈے
پاکستان ٹوڈے

نگراں پنجاب حکومت نے صوبے کی بیوروکریسی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے تمام ایڈیشنل کمشنراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیلئے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑیاں خریدنے کیلئے تقریباً سوا 2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ہرڈویژن میں تعینات ایڈیشنل کمشنرکیلئے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہر ضلع کےا یڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کیلئے بھی گاڑی خریدی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہرتحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کیلئے بھی ڈبل کیبن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس پہلے سے موجود گاڑیاں تحصیلداروں کودے دی جائیں گی۔

punjab

care taker setup

bureaucracy

New Cars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div