Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

چھوٹے کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، محسن نقوی
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2023 08:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے۔

خانیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کہا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے، زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان کی ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر خوردنی تیل کے حصول کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 4 ماہ 100 ارب روپے زراعت کے شعبے پر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، کارپوریٹ فارمنگ ہماری اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ لائیو اسٹاک کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، چھوٹے کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسپتالوں اور سڑکوں کو بہتر کرنے پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے دوران ملتان شہر کا دورہ

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے دوران ملتان شہر کا دورہ کیا اور گھنٹہ گھر، مچھلی مارکیٹ، عید گاہ، کینٹ ایریا، شجاع آباد روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے ملتان کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری نکاس کا حکم دے دیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا ملتان کو تمام تر مشینری اور وسائل کے ساتھ متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بارش کے پانی کے نکاس کی ذاتی طور پرنگرانی کریں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

pakistan army

lahore

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div