Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

طرززندگی میں صرف 8 تبدیلیاں لائیں، اپنی عُمر20 سال بڑھائیں

آسان عادات اپنانے سے طبعی عمربڑھائی جاسکتی ہے
شائع 25 جولائ 2023 10:46am
تصویر: لی اسٹوڈیو
تصویر: لی اسٹوڈیو

ایک نئی تحقیق کے مطاق طرز زندگی میں آٹھ تبدیلیوں کو اپنانا زندگی میں 20 سال سے زائد کا اضافہ کرسکتا ہے۔

امریکہ میں ہونے والی جدید تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب لوگ روز مرہ زندگی میں صرف معمولی تبدیلیاں کرتے ہیں تو ان کی عمرمیں اضافے کے امکانات بھی دیرپا ہوجاتے ہیں۔ بھلے ہی وہ صحت مند عادات کو اپنانے میں درمیانی عمرتک تاخیرکریں۔

ہیلتھ سائنس کے ماہر ژوان مائی ٹی گوئن نے کہا کہ ”ہماری تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ صحت مند طرز زندگی کو اپنانا عوامی صحت اور ذاتی تندرستی دونوں کے لئے اہم ہے“۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی 40، 50 یا 60 کی دہائی میں اپنے طرززندگی میں صرف چھوٹی چھوٹی چند تبدیلیاں کریں تو بھی یہ فائدہ مند ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ منشیات کا استعمال اور تمباکو نوشی میں مبتلا افراد میں موت کا خطرہ 30 سے 45 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

اس کے برعکس تناؤ، شراب نوشی، نیند پوری نہ ہونا اور ناقص غذا سے موت کا خطرہ تقریبا 20 فیصد زیادہ ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ جن مردوں اور خواتین نے طرز زندگی کے آٹھ عوامل کو اپنایا تھا وہ 40 سال کی عمر میں بالترتیب 23 یا 22 سال کی متوقع زیادہ عمر حاصل کر سکتے ہیں۔

وہ آٹھ تبدیلیاں جو آپ کی زندگی بڑھا سکتی ہیں

اچھی غذا کھائیں۔

سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔

رات کو اچھی نیند لیں۔

جسمانی طور پر فعال رہیں۔

ذہنی تناؤ سے بچیں۔

شراب نوشی سے گریز کریں۔

نشہ آورچیزوں سے دور رہیں۔

مثبت سماجی تعلقات رکھیں۔

صحت

Women

health tips

lifestyle

life and style

healthy lifestyle